لاہور(پ ر) کالج آف فزیشنزاینڈ سرجنز پاکستان ریجنل سنٹر لاہور میں پروفیسرز ، سپروائزرز کے لیے منعقدہ تربیتی ریسرچ میتھڈیولوجی، سپروائزرز سکیلز ورکشاپس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) مظفر حسین اندرابی نے کہا کہ سی پی ایس پی کے اعلیٰ طبی تعلیم کا تربیتی نظام دنیا بھر کے ہم پلہ ہے اور اسکی وجہ سے کالج کے فیلوز کا دنیابھر میںایک مقام ہے۔ انھوںنے کہا کہ تربیتی کورسز میں شرکت کرنے کے بعد سپروائزرزیر تربیت ڈاکٹرز کی نگرانی بہتر انداز میںکرسکتے ہیں ۔ الیکٹرانک مانیٹرنگ کے ذریعے تربیتی خلاء پورا ہوگا۔
سی پی ایس پی کی اعلیٰ طبی تعلیم کا تربیتی نظام دنیا بھر کے ہم پلہ ہے: مظفر حسین اندرابی
Dec 15, 2013