لاہور (پ ر) اتحاد اہل سنت پاکستان کے مرکزی سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کے دوران نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی‘ حافظ سعد عبید‘ مولانا محمد اکرم کشمیری‘ مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی سے ملاقات کی ہے۔ اس موقعہ پر انہوں نے طلبہ اسے خطاب بھی کیا۔ علاوہ ازیں مولانا محمد الیاس گھمن نے اپنے دورہ لاہور کے دوران اہل سنت پناب کے صدر سابق صدر مولانا شمس الرحمٰن معاویہ کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا شمس الرحمٰن معاویہ کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہ کہ مولانا شمس الرحمٰن معاویہ کی تمام زندگی اسلام کی خدمت‘ ناموس صحابہؓ و اہل بیتؓ کے تحفظ قیام امن اورفرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے جدوجہد میں گزری۔ دریں اثناء مولانا محمد الیاس گھمن نے گذشتہ روز گوجرانوالہ کے مختلف مدارس جامعہ نصرت العلوم‘ جامعہ مظاہر العلوم‘ جامعہ رحمانیہ کا دورہ کرتے ہوئے علماء سے ملاقاتیں بھی کیں۔ بعد ازاں کراچی روانہ ہو گئے ۔
مولانا الیاس گھمن کا لاہوراور گوجرانوالہ کے مختلف مدارس کا دورہ‘ علماء سے ملاقاتیں
Dec 15, 2013