لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین امن کمیٹی پنجاب ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ شریف برادران کا ہاتھ معیشت اور عوام کی نبض پر ہے وہ ملک کو بند گلی سے باہر لے آئے۔ شہباز شریف کو عوام کی ضروریات کا پورا خیال ہے اور پنجاب حکومت کے ٹھوس اقدامات کے بدولت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا گراف کافی حد تک نیچے آگیا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے یوتھ کونسلر اتحاد پارک چونگی امرسدھو فیروز پور روڈ محمد سلیم رضا کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) آنے والے بلدیاتی الیکشن میں اپنی انتخابی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ ہماری قیادت کے جذبہ خدمت نے عوام کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔ وزیراعظم کی یوتھ پالیسی بلاشبہ نوید انقلاب ہے جس سے نوجوانوں کی کایا پلٹ جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف کی یوتھ قرضہ سکیم ملکی معیشت کے استحکام کا باعث بنے گی۔