امریکہ: ہم جنس پرست فوجیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں) امریکہ نے تمام ریاستوں میں تعینات ہم جنس پرست فوجیوں کو عام فوجی جوڑوں کی طرح سہولیات فراہم کرنے کے لئے ملٹری شناختی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر دفاع چک ہیگل کی ہدایت پر مسی سپی نے آخری ریاست کے طور پر ہم جنس پرست فوجیوں کو ملٹری شناختی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چک ہیگل کا کہنا تھا کہ تمام ہم جنس  پرست فوجی ملک کے لئے قربانیاں دیتے ہیں لہٰذا وہ قابل عزت اور امریکی قانون کے تحت مراعات لینے کا حق رکھتے ہیں۔ ہیگل کا کہنا تھا تمام ہم جنس پرست جوڑوں کو ملٹری شناختی کارڈز جاری کئے جائیں گے تاکہ وہ فوجی سہولیات کے سا تھ ساتھ دوسرے شادی شدہ جوڑوں کی طرح طبی سہولیات بھی حاصل کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...