نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے 18 مطالبات، کانگریس، بی جے پی اپنے دور کی کرپشن کی تفتیش پر آمادہ ہوں تو حکومت سازی پر تیار ہیں: کنوینر اروند

نئی دہلی (بی بی سی+ ثناء نیوز) دہلی میں تاریخ بنانے والی عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے حکومت سازی کے سلسلے میں گزشتہ روز دہلی کے نائب گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔ اروند کیجریوال نے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر کانگریس اور بی جے پی اپنی حکومت کے دوران ہونے والے گھپلوں کی تفتیش کروانے کے لیے تیار ہیں تو وہ صلاح مشورہ کرنے کے بعد حکومت سازی کے لیے تیار ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے برسر اقتدار حکمراں اتحاد یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی اور بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ کو خط بھی لکھا ہے۔ اس خط میں کیجریوال نے کئی مسائل کا ذکر کیا ہے اور دونوں جماعتوں کے رہنماؤں سے جواب طلب کیا ہے۔ انھوں نے کہا ’میں نے 17،18 مسائل پر بات کی ہے جن میں ممبران اسمبلی اور کونسلروں کے فنڈ منسوخ کرنے کی بات بھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...