غزنی (اے ایف پی) افغانستان میں سٹرک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 پولیس افسر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرک سکیورٹی اہلکاروں کو لے کر صوبہ غزنی میں کابل جارہا تھا، راستے میں سڑک پر نصب بم اچانک پھٹ گیا۔ ٹرک تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس افسر مارے اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ سکیورٹی حکام نے اس دھماکے کا الزام طالبان پر عائد کیا ہے۔