اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری نے یورپی پارلیمنٹ کے اس فیصلے کو سراہا ہے جس میں پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی گورنمنٹ نے یورپین یونین کے جی ایس پی پلس کی درجہ بندی حاصل کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے تھے اور یہ خوشی کی بات ہے ان اقدامات کا پھل اب پاکستان کو مل گیا ہے۔