صوابی (این این آئی) صوابی اور خیبر ایجنسی میں پولیو ٹیموں پر فائرنگ کے بعد بھی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ صوابی کے بعض علاقوں میں مہم کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر پابندی رہے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صوابی اور خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں گزشتہ روز نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر جاں بحق ہو گیا تھا جس کے بعد خیبر ایجنسی میں رضاکاروں نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور رضاکاروں کے درمیان مذاکرات کے بعد رضا کار مہم دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے۔