مریم نواز کا مال روڈ پر واقع بنک کا دورہ قرضہ فارموں کی ترسیل کا جائزہ لیا

Dec 15, 2013

لاہور (این این آئی) وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز نے لاہور میں مال روڈ پر واقع بنک کا اچانک دورہ کیا اور وہاں قرضہ فارموں کی ترسیل کے نظام کا جائزہ لیا۔ مریم نوازشریف نے بنک میں وزیراعظم یوتھ قرضہ سکیم کے فارموں کے حوالے سے بنک انتظامیہ اور سائلین سے معلومات حاصل کیں اور وہاں موجود افراد سے انکی مشکلات دریافت کیں۔ مریم نواز نے یقین دہانی کرائی کہ تمام قرضے میرٹ پر دئیے جائیں گے۔

مزیدخبریں