اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اربوں روپے لاگت کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر اور لاگت بڑھنے کے حوالے سے بے رحم احتساب کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے یہ بات شاہراہ دستور پر نئے پاک سیکرٹریٹ بلاک کی عمارت کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔9 منزلہ عمارت وقت مقررہ پر مکمل نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کنٹریکٹرز اور سرکاری اہلکاروں کے بارے میں مقدمات کے جلد فیصلہ کیلئے نئی جوڈیشل پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایات کی عمارت 7 ماہ میں مکمل کی جائے۔