”جبری گمشدگیاں جرم تصور ہونگی“ لاپتہ افراد سے متعلق نیا مسودہ قانون تیار

”جبری گمشدگیاں جرم تصور ہونگی“ لاپتہ افراد سے متعلق نیا مسودہ قانون تیار

Dec 15, 2013

اسلام آباد (ثناءنیوز) لاپتہ افراد سے متعلق قانون کا مسودہ تیار کرلیاگیا۔ قانون میں سکیورٹی اداروں کو ملزمان کو زیادہ عرصہ تک حراست میں رکھنے کا اختیار دیاگیا ہے۔ قانون کا مسودہ جلد وزیراعظم کو پیش کردیا جائےگا۔ لاپتہ افراد کے مسئلہ کے حل کےلئے قانون کا مسودہ تیار کرلیاگیا۔ اسے آئندہ ایک سے دو ہفتوں میں وزیراعظم کو پیش کردیا جائےگا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائےگا۔ 12شقوں پر مشتمل نئے قانون میں جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دیا جائےگا۔ ساتھ ہی مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو دہشتگردی کے ملزمان کو زیادہ عرصہ تک حراست میں رکھنے کی بھی اجازت دی جائے گی۔ اس وقت تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت دہشتگردی کے ملزمان کو تین ماہ تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔
لاپتہ افراد/ قانون

مزیدخبریں