ایم کیو ایم میں تمام قومیتوں کے لوگ شامل ہیں‘ گلفراز خان

کراچی( خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک ایسا گلدستہ ہے جس میں پنجابی سرائیکی، سندھی، پختون ، بلوچی سمیت تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام شامل ہے جو قائد تحریک کے  پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلا رہے ہیں۔ ان خیالات کا  اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کورنگی کے علاقے 100 کواٹر میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنرمیٹنگ میں کیا۔اس موقع پر پنجابی سرائیکی سے تعلق رکھنے والی مائیں، بہنیں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور ہمدروں اورعوام کی بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ کورنگی کے غیورعوام قائد تحریک الطاف حسین کواپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائدتحریک الطا ف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف ملکی اوربین الاقوامی سطح پرگھناﺅنی سازشوں کاسلسلہ جاری ہے تاہم ہمیں کامل یقین ہے کہ عوام وکارکنان قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدومنظم ہوکران سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...