جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے دو تہائی اکثریت سے دوبارہ منتخب، ایگزٹ پولز

Dec 15, 2014

ٹوکیو (اے ایف پی) جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کر کے دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ایگزٹ پولز کے مطابق انہوں نے ایوان زیریں میں اکثریت حاصل کر لی۔ نجی براڈ کاسٹر ٹی جی ایس کے مطابق ان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی 294 نشستیں جبکہ ان کی اتحادی کومیٹو 34 نشستیں حاصل کریں گے۔ اس طرح ان کی کل سیٹیں 324 ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں