دنیا کے متعصب شائقین کی فہرست تیار کی جائے تو بلاشبہ بھارت کے شائقین نمایاں ہوں گے۔ جو کھیل کے مقابلوں میں انتہائی جذباتی ہو جاتے ہیں ایسا ہی کچھ پاکستان اور بھارت کے مابین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ہوا بھارت کے عوام اس امید کے ساتھ آئے تھے کہ پاکستان ٹیم کی ہار دیکھیں۔ لیکن پاکستان کے ہاکی کھلاڑیوں نے غیر متوقع طور پر سیمی فائنل میں روایتی حریف کو شکست دیکر ایشیئن گیمز کے فائنل کا بدلہ لیا اور بھونیشور میں فتح کا جشن مناکر بھارتی عوام کو شرمندہ بھی کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں پر پورا میچ ہوم کرا¶ڈ کا دبا¶ رہا اور جشن فتح بھی حقیقت میں اسی دباﺅ کا نتیجہ تھا بس ایک فتح نے سب کچھ بدل دیا۔ سپورٹس مین سپرٹ گئی بھاڑ میں دوستانہ تعلقات کی بھی کسی کو پرواہ نہ رہی باہمی رابطے بھی کہیں پس پردہ چلے گئے اس وقت تو بھارت کے میڈیا عوام اور ہاکی فیڈریشن کے عہدےداروں کو صرف ایک غم کھانے لگا کہ آخری یہ کیوں کب اور کیسے ہو گیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی طرف سے شرٹ اتار کر جشن منانے کا منظر بھارتی عوام کیلئے ناقابل قبول تھا یہ بھول گئے کہ کبھی گنگولی نے بھی شرٹ اتار تھی اور برطانیہ میں جشن فتح منایا تھا، کسی کو یاد نہ رہا کہ جب شعیب اختر نے صفر پر ٹنڈولکر کو کلین بولڈ کیا تھا تو سٹیڈیم کے حالات کیا تھے کیا سٹیڈیم خالی نہیں کروایا گیا تھا، شاید کسی کو یاد نہ ہو کہ 1996ء ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے میچ میں یقینی شکست کے وقت بھارت کے عوام کا رویہ کیا تھا۔ نہ تو مخالف ٹیم پاکستان تھی اور نہ ہی کرا¶ڈ کسی اور ملک کا تھا لیکن سٹیڈیم کے مختلف حصوں میں آگ تھی اور پانی کی بوتلیں فیلڈروں پر پھینکی گئی تھیں کسی کو اگر اس معاملے پر شک ہو تو انٹرنیٹ پر ان تمام واقعات کی تفصیل صرف ایک بٹن دہانے کے فاصلے پر موجود ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے موقع پر فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم کی پچ بھی کسی اور نے نہیں خود بھارتی عوام نے ہی اکھاڑی تھی یوں اب اگر چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کی ناکامی پر چیخ و پکار ہو رہی ہے تو یہ کوئی نئی چیز نہیں پاکستانی کھلاڑیوں کو تو شکر ادا کرنا چاہئے کہ وہ ابھی تک محفوظ ہیں انہیں نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ بھارتی عوام کے ساتھ میزبان ملک کی ہاکی فیڈریشن کے عہدےدار بھی حواس کھوبیٹھے بھارت ہاکی فیڈریشن کے صدر نریندر بترا نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی کو یہ دھمکی بھی لگا دی کہ بھارت مستقبل میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کرے گا بھارتی میڈیا نے بھی رونا دھونا جاری رکھا اور اتنا دباﺅ بڑھایا کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی کو پاکستان کے دو کھلاڑیوں پر فائنل کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ایک کھلاڑی کو وارننگ بھی جاری کی گئی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اس رویئے پر خاموش نہیں رہنا چاہئے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے آواز بلند کرنی چاہئے اگر کوڈ آف کنڈکٹ کھلاڑیوں کیلئے ہوتا ہے تو پھر یہ شائقین کیلئے بھی ہوتا ہے۔ ایف آئی ایچ بھی دوہرے میعار کو ترک کرے۔
بھارت ایک شکست پر حواس باختہ
Dec 15, 2014