سبط حیدر کا نیا البم ’’نئیں جینا‘‘ ریلیز

لاہور (پ ر) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے اُبھرتے نوجوان ٹیلنٹ سبط حیدر نے اپنا نیا البم ’’نئیں جینا‘‘ این وی ورلڈ وائڈ‘ ہائی ٹیک میوزک اور سپیڈ ریکارڈ کے تعاون سے ریلیز کر دیا۔ اس ضمن میں ایک تقریب لاہور کے نجی فارم ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں مداحوں‘ میڈیا اور میوزک انڈسٹری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ البم کے ویڈیو سانگ ’’دن پیار دے‘‘ کا میوزک شہرہ آفاق پروڈیوسر ڈاکٹرزیوس نے ترتیب دیا جس میں ہندوستانی سنگر فتح کا ریپ بھی شامل ہے۔ موسیقی کے مداح دنیا بھر میں اس البم کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...