لاہور (سیف اللہ سپرا) معروف اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ دنیا بھر میں مقبول ہے‘ ہمیں غیر ملکی ڈراموں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ ترقی کر رہا ہے۔ فلم انڈسٹری کے حالات میں بھی بہتری آ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ نوائے وقت‘‘ کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج جو کچھ ہوں پاکستان فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1996ء سے بڑی سکرین سے کیا۔ میری پہلی فلم کڑیوں کو ڈالے دانہ تھی انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈراموں میں کام نہیں کروں گا کیونکہ زیادہ تر کمرشل تھیٹر غیرمعیاری ہو رہا ہے۔