لاہور (سپورٹس رپورٹر) محمد شبیر قائداعظم اوپن گالف چیمپئن شپ جیت کر قومی چیمپئن بن گئے شیزان انٹرنیشنل کے تعاون سے جمخانہ کلب میں چیمپئن شپ کے آخری روز میں بھی اسلام آباد کے محمد شبیر نے اپنی برتری برقرار رکھی محمد شبیر نے 205 سکور کے ساتھ نہ صرف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا بلکہ قومی نمبر ون اور نیشنل چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی برقرار رکھا اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے طالب حسین 213 سکور کے ساتھ دوسرے جمخانہ کلب کے دانیال جہانگیر اور گریژن کلب کے مطلوب احمد مشترکہ طور پر تیسرے نمبر رہے ٹورنامنٹ جیتنے پر محمد شبیر کو ایک لاکھ 59 ہزار روپے کا کیش انعام اور ٹرافی دی گئی جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب حسین کو ایک لاکھ 7 ہزار روپے کا انعام ملا تیسری پوزیشن پر آنیوالے دانیال جہانگیر اور مطلوب احمد کو 61، 61 ہزار روپے کیش انعام دیا گیا کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے انعامات تقسیم کئے۔