کھیلیں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کا ذریعہ ہیں: رانا اقبال

لاہور(خبر نگار) قائم مقام گورنرپنجاب رانا محمد اقبال نے کہا کہ پاکستان ایک پُراَمن ملک ہے جو اپنے ہمسائیوں ملکوں سمیت دنیا کے تمام ملکوں سے مثالی تعلقات کا خواہاں ہے اور کھیل کا شعبہ ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی کینیا کی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کی اے کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خاں ، انتخاب عالم کے علاوہ کرکٹ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک لمبے عرصے کے بعد پاکستان میں غیر ملکی ٹیم کی آمد پر حکومت کے ساتھ ساتھ پی سی بی کی کوششیں بھی قابل تعریف ہیں اور کینیا کی ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان میں ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان میں کینیا کے ملک اور ان کے کرکٹ بورڈ کا کردار بھی لائق تحسین ہے۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر پنجاب نے کینیا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کو سوینئیر بھی دیئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...