اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے خواجہ سعد رفیق اپنے انجام کو دیکھ کر حواس باختہ ہو گئے ہیں۔ این اے 125پر رپورٹ نے دھاندلی کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ سعد رفیق چوری کے مینڈیٹ سے وزارت پر فائز ہوئے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔