الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج، جسٹس (ر) کاظم علی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دینگے: وکلا سپیکر قومی اسمبلی

لاہور (خبرنگار) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکلاء نے الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس ( ر) کاظم علی ملک پر سپریم کورٹ کی حکم عدولی کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کا کیس دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان این اے 122 نہیں کسی اور نشست سے ایم این اے ہیں لہٰذا انکی جانب سے دائر درخواست غیرقانونی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیٹے سردار محمد علی صادق اور بیرسٹر اسجد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی ہونے کے ناطے سیاسی بیان نہیں دے سکتے۔ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے اور الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ( ر) کاظم علی ملک کیخلاف بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان الیکشن ٹربیونل میں این اے 122میں دھاندلی کا کسی بھی قسم کا ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...