این اے 122، پی پی 147 کے ووٹوں کی گنتی، ریکارڈ کی چھان بین آج ہو گی ایاز صادق، عمران کو طلب کیا گیا ہے

لاہور (آئی اےن پی +صباح نیوز) این اے 122 میں ووٹوں کی تصدیق کرانے اور گنتی کیلئے ووٹوں کے تھیلے کھولنے اور سابق سیشن جج غلام حسین اعوان کی سربراہی میں قائم کمشن نے ووٹوں کی گنتی کے لئے (ن) لیگ کے سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے عمران خان کو (آج) پیر کو طلب کرلیا گیا۔ ووٹوں کی گنتی ڈی سی او آفس لاہور میں کی جائے گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ جسٹس (ر) کاظم ملک نے اپنے فیصلہ میں این اے 122 کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کی نادرا سے انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق اور ووٹوں کی گنتی کرانے کےلئے جسٹس (ر) غلام حسین اعوان کی سربراہی میں کمشن قائم کرکے اسے این اے 122 اور اسی حلقے سے متعلقہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے لئے تھیلے کھولنے کا حکم دیا تھا۔ مزید برآں صباح نیوز کے مطابق جسٹس (ر) کاظم علی ملک نے جسٹس (ر) غلام حسین پر مبنی ایک یک رکنی کمشن کو پابند کیا ہے کہ الیکشن 2013ءکے دوران ڈالے گئے ایک ایک ووٹ کی گنتی کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے پریزائیڈنگ آفیسرز کوجاری کئے جانے والے فارم 14، 15، 16 کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ فیصلے کے مطابق عمران خان کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل سیکشن 46 کے تحت ریکارڈ چیکنگ کے عمل میں عمران خان اور سردار ایاز صادق بھی حصہ لے سکیں گے۔ این اے 122 کے تمام ووٹوں کو انگوٹھوں کے ذریعے شناخت کیا جائے گا جبکہ گنتی کے دوران مسترد کئے جانے والے ووٹوں کی بھی جانچ پڑتال ہو گی۔ الیکشن کمشن کو پندرہ دسمبر تک اپنی رپورٹ مرتب کرکے الیکشن ٹربیونل کو پیش کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
این اے 122

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...