طاہرالقادری کے والو نہیں دو شریانوں میں جزوی رکاوٹ ہے عوامی تحریک کے میڈیا ایڈوائزر کی وضاحت

Dec 15, 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے میڈیا ایڈوائزر محمد نور اللہ نے وضاحت کی ہے کہ طاہر القادری کے ”والو“ نہیں بلکہ دوشریانوں میں جزوی رکاوٹ ہے اور ڈاکٹر ادویات سے علاج کو ترجیح دے رہے ہیں، ڈاکٹرز کی طرف سے انہیں مکمل علاج کا مشورہ دیا گیا ہے مزید براں ترجمان کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے 6ماہ مکمل ہونے پر 17دسمبر سے شروع ہونے والے ملک گیر احتجاج سے حکومت کو غیرجانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل پر مجبور کر دیں گے۔ اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں