مس ورلڈ 2014 کا تاج جنوبی افریقہ کی حسینہ رولین سٹراس کے سر سج گیا

Dec 15, 2014

لندن (اے ایف پی) مس جنوبی افریقہ 22 سالہ رولین سٹراس کو مس ورلڈ 2014 کا تاج پہنا دیا گیا ہے۔ اتوار کو لندن کے ایکسل ایگزی بیشن ہال میں 64 ویں سالانہ مقابلے کے فائنل کی تقریب دنیا بھر میں ایک ارب لوگوں نے ٹی وی پر دیکھی۔ مس ہنگری ایڈائن کلکسار رنر اپ اور مس امریکہ ایلزبتھ سیفرت تیسری پوزیشن پر آئیں۔ مقابلے میں 121 ملکوں کی حسیناﺅں نے حصہ لیا۔ میڈیکل کی طالبہ سٹراس کو فلپائن سے تعلق رکھنے والی مس ورلڈ 2013 میگن ینگ نے تاج پہنایا۔ 2013ءکی سب سے خوبرو حسینہ نے تاج پوشی کے بعد اپنے اعزاز کو جنوبی افریقہ کے نام کیا اور کہا میرے خیال میں جو ہونے جارہا ہے میں خود کو اس کے قابل پاﺅں گی یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ تقریب میں 1994ءکی مس ورلڈ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کو بھی خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ بھارتی فلم ”دھوم ٹو“ کے اداکاروں کے خیراتی کاموں کے باعث دیا گیا۔ سٹیج پر ایشوریا، ابھیشک اور ان کی بیٹی ارادھنا بھی موجود تھی۔ فائنل میں بالترتیب بھارت، جنوبی افریقہ، برطانیہ، گیانا، برازیل، ہنگری، کینیا، امریکہ، میکسیکو اور آسٹریلیا کی 10 حسیناﺅں کے درمیان مقابلہ تھا۔ ججوں نے پہلے ان دس میں مس ہنگری، مس آسٹریلیا، مس جنوبی افریقہ، مس امریکہ اور مس برطانیہ کو ٹاپ فائیو قرار دیا تھا۔

مس ورلڈ




مزیدخبریں