ننکانہ صاحب ( نمائندہ نوائے وقت) سی ٹی ڈی فورس سے مقابلہ میں ہلاک ہونے والے پانچوں دہشت گردوں کے پوسٹ مارٹم مکمل، نعشیں ورثا نے وصول کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل منڈی فیض آباد کے نواحی گائوں قلعہ میاں سنگھ کالونی نہر کے نزدیک کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ لاہور اور دہشت گردوں کے مقابلہ میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ میں شناخت کے لیے رکھی گئی تھیں۔ تین نعشوں کو دو روز قبل پوسٹ مارٹم کے بعد جبکہ دو نعشوں کا گزشتہ روز پوسٹ مارٹم کرکے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ ننکانہ پولیس ذرائع کے مطابق مقابلہ کی کوئی( ایف آئی آر) ضلع ننکانہ میں اندراج نہیں کرائی گئی۔ سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ لاہور نے اپنے ہی تھانہ میں مقدمہ در ج کیا ہے۔