نارنگ: نادرا اہلکاروں کی نااہلی، شناختی کارڈ پر مرد کو عورت بنادیا، شوہر کی جگہ بیوی کا نام لکھ دیا، متاثرہ شخص کی حکام سے دادرسی کی اپیل

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نادرا کی پھرتیاں، شناختی کارڈ میں مرد کو عورت بنا دیا اور شوہرکی جگہ اسکی بیوی ریحانہ بی بی کا نام لکھ دیا متاثرہ خاندان تین سال سے نادرا آفس کے چکر لگا لگا کر تھک گیا۔ گائوں آدھیاں کے رہائشی متاثرہ خاندان کے اشرف مسیح نے اپنا شناختی کارڈ دکھاتے ہوئے بتایا کہ نادرا نے اس کی جنس تبدیل کرکے عورت لکھ دیاہے جبکہ شوہرکے نام کی جگہ اسکی بیوی کا نام ریحانہ بی بی لکھ دیا ہے اس نے بتایاکہ وہ پریشان ہوکر نادرا آفس نارنگ منڈی پھر مریدکے گیا تو انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے مجھے بھگا دیا اور کہا کہ اب کچھ نہیں ہوسکتا وہ درجنوں بار نادرا آفس کے چکر لگا کر عاجز آچکا ہے کوئی نہیں سنتا جبکہ نادرا نے اس کی بیوی ریحانہ بی بی کا بھی شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے اس نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام سے دادرسی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن