واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی حکام نے کیلی فورنیا فائرنگ میں ہلاک تاشفین ملک کی تدفین کیلئے پاکستانی حکام سے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے پاکستان سے کہا ہے کہ تاشفین ملک کی تدفین کیلئے پاکستان سے قریبی عزیز کی نامزدگی کی جائے۔ وزارت داخلہ نے جواب میں کہاکہ تاشفین ملک کا کوئی قریبی عزیز پاکستان میں قیام پذیر نہیں۔ بہتر ہو گا اس معاملے میں امریکی حکومت سعودی عرب سے رابطہ کرے۔