سشما پاکستان کیخلاف ہر وقت زہر اگلنے والے مودی کوبھی سمجھائیں: رحمان ملک

Dec 15, 2015

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع ایک دو دن میں ہوجائے گی ،ہم رینجرز کیخلاف نہیں ، سندھ پاکستان کا دل ہے ، نیشنل ایکشن پلان کا نفاذ پورے ملک میں ہونا چاہیے ، ، بھارتی وزیرخارجہ اپنے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی سمجھائیں جو پاکستان کیخلاف ہر وقت زہر اگلتے رہتے ہیں پاکستان بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سرفہرست رکھنا چاہیے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہرصحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا عملدرآمد سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ہونا چاہیے دہشتگردی کے واقعات دوسرے تمام صوبوں میں بھی ہوتے ہیں۔ سندھ پاکستان کا دل ہے جس طرح سندھ کو میں رینجرز کو اختیارات دیئے جارہے ہیں اسی طرح پورے پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیئے جانے چاہیئں۔ پشاور میں ایف سی کو اختیارات دیئے جائیں۔ وزیرداخلہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں وہ اپنی مرضی کے مالک ہیں مگر پاکستان میں امن لانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا امن خراب کرنے کیلئے متضاد بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں