لاہور (اپنے نامہ نگارسے) سول جج میمونہ لاشاری نے اداکارہ میرا کیخلاف اسکے شوہر ہونے کے دعویدا عتیق الرحمان نامی شہری کی جانب سے دائر نکاح پر نکاح کے دعویٰ کی سماعت کی۔ میرا عدالت میں حاضر نہ ہوئی۔ میرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرا کراچی میں ہے ۔ رش کے باعث اسے فلائٹ نہیں مل سکی جس کی وجہ سے وہ بر وقت عدالت نہیں پہنچ سکیں ۔میرا کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی میرا کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔ فاضلؒ عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظور کر تے ہوئے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔ فاضل عدالت نے کیپٹن نوید کی عدم حاضری پر اسکے کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔