سڈنی+ نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) آسٹریلوی اخبار نے بھارتی عوام کو بھوکا اور ٹیکنالوجی سے نا آشنا قرار دیتے ہوئے طنزیہ کارٹون شائع کردیا یہ اخبار معروف امریکی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈاک کی ملکیت بتایا جاتا ہے اخبار میں شائع کارٹون میں دکھایا گیا ہے کہ فاقوں کا شکار ایک بھارتی خاندان اقوام متحدہ کے ادارے کی طرف سے متبادل توانائی کے طور پر بھجوائے گئے سولر توڑ توڑ کر کھانے کی کوشش کررہا ہے واضح رہے کہ حالیہ پیرس موسمیاتی کانفرنس میں بھارت نے ترقی پذیر ممالک کا خود ساختہ نمائندہ بن کر ترقی پذیر ممالک کو پابند کیا تھا کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں ماحول دوست متبادل ذرائع توانائی متعارف کرانے کیلئے اقوام متحدہ کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کو امداد فراہم کریں گے، آسٹریلوی اخبار نے کارٹون میں دکھایا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے نا آشنا اور افلاس کا شکار بھارتی توانائی کے متبادل ذرائع کا کیا حشر کردیں گے تاہم اس کارٹون کے چھپتے ہی سوشل میڈیا میں بھارتی شہریوں اور دانشوروں نے طوفان کھڑا کردیا، اکثر نے کارٹون کو نسل پرستانہ اور توہین آمیز قرار دیا۔