پیرا میڈیکس، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پنجاب اسمبلی سمیت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا گھیراﺅ، تاجروں کا مظاہرہ

لاہور (کامرس رپورٹر) الائیڈ ہیلتھ سٹاف، پنجاب پیرامیڈیکس الائنس، لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن، ملازمین ڈینگی کنٹرول پروگرام سمیت دیگر تنظیموں نے احتجاج کے تیسرے روزسروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات کے حصول کے لئے مشترکہ طور پر پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیکر مال روڑ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا اور ضلع بھر میں پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔ مظاہرین نے پنجاب اسمبلی سمیت وزیر اعلی سیکرٹریٹ کا گھیراﺅ کرکے سڑک پر ٹائر جلائے اور محکمہ صحت کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے دوران ضلع بھر کی تمام ڈسپنسریز، بی ایچ یو بند، پولیو سمیت ڈینگی مہم کا تمام کام بند رہا جبکہ حفاظتی ٹیکہ جات کی آن لائن رپورٹنگ کا بھی مکمل بائیکاٹ، آج چوتھے روز بھی احتجاج جاری رہے گا۔ پیر کے روز الائیڈ ہیلتھ سٹاف، پنجاب پیرا میڈیکس الائنس، لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن، ملازمین ڈینگی کنٹرول پروگرام کے سینکڑوں مرد و خواتین ملازمین اپنے مطالبات کے حصول کےلئے ڈی جی ہیلتھ کے افس میں دھرنا دیا۔ ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی جو کوپر روڈ سے ہوتی پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچی جہاں ملازمین نے مظاہرہ کیا اور مال روڈ پر دھرنا دیا۔ مال روڈ اور اس کے اطراف کی تمام سڑکوں پر ٹریفک مکمل طور پر جام ہو ئی۔ مظاہرین نے چیئرنگ کراس اور وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی جانب جانے کی کوشش کی تاہم انہیں پولیس کی بھاری نفری نے اس جانب جانے سے روک دیا۔ مظاہرین نے مال روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک کو بلاک کر دیا اور دن بھر احتجاج کرتے رہے۔ مظاہرے میں لیڈی ہیلتھ ورکز کی بھی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ مظاہرین احتجاج کے دوران مقامی تاجروں سے بھی الجھتے رہے۔ مال روڈ پر کچھ دیر کے لئے کشیدگی کا ماحول رہا تاہم پولیس نے حالات کو کنٹرول کئے رکھا۔ مظاہرین کی تنظیموں کے ترجمان کے مطابق مطالبات کی منظور تک روزانہ کی بنیاد پر پنجاب اسمبلی سمیت وزیر اعلیٰ ہاﺅس کا گھیراﺅ ہو گا۔ تمام ویکسین سٹورز کی مکمل تالہ بندی سمیت ضلع لاہور کی تمام ڈسپنسریاں ، بی ایچ یوز، آر ایچ سی سمیت تمام ادویات کے مراکز اور حفاظتی ٹیکہ جات کے مراکز بند رہیں گے۔ گزشتہ تین روز سے ضلع بھر کی آن لائن ویکسی نیشن رپورٹس کا بھی مکمل بائیکاٹ کیا گیا اور ڈینگی کنٹرول پروگرام میں بھی کوئی کام نہیں ہو سکا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ملک منیر، محمد سلیمان خان ، مشتاق احمد ،ناظم گجر،ملک نوید، ادریس کمبوہ، محمد یعقوب ،رانا نصیر، نوید اقبال ، محمد اقبال، نسرین منورو دیگر نے کہا مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور دیگر مطالبات سمیت ای ڈی او ہیلتھ لاہور، ان کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈی ایچ او لاہور کے پی اے کو معطل کیا جائے۔ خواجہ سلمان رفیق آج تک خود کو وزارت کے قابل بھی ثابت نہیں کر سکے۔ حیرانی کی بات ہے ایک معمولی ای ڈی او ہیلتھ وزیراعلیٰ ، سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ کے احکامات ماننے سے بھی انکاری ہے اور اس کے خلاف کوئی ایکشن تک نہیں لیتا۔ جب تک تمام مطالبات کی منظوری اور عمل درآمد کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جائے گا تب تک ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات، ڈینگی ،پولیو، ڈسپنسریز، ماں بچے کی صحت کے پروگرام سمیت تمام کام مکمل طور پر بند رہیں گے تاہم احتجاجی مظاہرین نے بعدازاں پیر کی شام احتجاج آج تک لئے موخر کر دیا تمام ملازمین آج پھر ڈی جی آفس اور پنجا ب اسمبلی کے سامنے دھرنا دین گے۔علاوہ ازیں بلال گنج کے تاجروں نے گذشتہ روز کسٹم حکام کے خلاف مال روڈ پر زبردست مظاہرہ کیا اور کسٹم حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر اسے کئی گھنٹے تک بلاک رکھا ۔ اس دوران ٹائروں میں لگی آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کو آنا پڑا تاجروں کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام نے ہمارا مال ضبط کرکے ظلم کیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ کسٹم حکام ہمارا مال فوری واپس کریں۔ علاوہ ازیں بلال گنج کے تاجروں نے گذشتہ روز کسٹم حکام کے خلاف مال روڈ پر زبردست مظاہرہ کیا اور کسٹم حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر اسے کئی گھنٹے تک بلاک رکھا۔ اس دوران ٹائروں میں لگی آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کو آنا پڑا۔ تاجروں کا کہنا تھا کسٹم حکام نے ہمارا مال ضبط کر کے ظلم کیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کسٹم حکام ہمارا مال فوری واپس کریں۔
مظاہرہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...