خانیوال (خبرنگار) دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد ہمت جواب دے گئی ہے اگر انصاف نہ ملا تو احتجاج کا حق رکھتی ہوں تفصیل کے مطابق وفا سحر نے صحافیوں کو بتایا کہ اس پر مقدمہ سے دستبردار ہونے کے لئے بڑا سخت دباو ہے دھمکیوں دباو لالچ سے زیر کرنے پیچھے ہٹانے کی کوششیں کی گئیں انصاف کے حصول کے لئے آخری حد تک جاوں گی سفاک درندوں نے زندگی اجاڑ دی اب ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے زندگی بے معنی لگتی ہے ہمت جواب دے رہی ہے گھر سے نکلتی ہوں تو لوگ انگلیاں اٹھاتے ہیں مجھے اگر انصاف نہ ملا تو ہر طرح کے احتجاج کا مکمل حق رکھتی ہوں جہاں مجھے قید رکھ کر زیادتی کی جاتی رہی اور بعدازاں حمل ضائع کرایا گیا سے متعلق حقائق جان بوجھ کر مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔