سعودی نیوزایجنسی کےمطابق اتحاد کا اعلان سرکاری ٹی وی پر سعودی وزیردفاع محمد بن سلمان نےکیا۔ اسلامی عسکری اتحاد کا جوائنٹ آپریشن سینٹرسعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں ہوگا۔اسلامی عسکری اتحاد میں خلیجی ریاستیں،کچھ افریقی ممالک، ترکی، مصر، ملائیشیا اورپاکستان شامل ہیں۔ سعودی سربراہی میں قائم کیے گئے اتحاد میں اردن،متحدہ عرب امارات،پاکستان،بحرین، سیرالیون،صومالیہ گبون،گنی ،فلسطین، کیمرون ،قطراورآئیوری کوسٹ شامل ہیں۔ کویت ،لبنان،لیبیا ،مالدیپ،مالی ،ملائیشیا،مصر،مراکش، موریطانیہ، نائجر، نائیجیریا اوریمن بھی اتحاد کا حصہ ہیں۔ان کے علاوہ اسلامی عسکری اتحاد میں دس دیگر ممالک بھی شریک ہیں۔ سعودی وزیردفاع محمد بن سلمان کا کہنا ہےکہ جوائنٹ آپریشن سینٹر دہشتگردی کےخلاف فوجی اتحاد میں شامل ممالک کومعاونت اورتعاون فراہم کرےگا۔ سعودی وزیردفاع نے کہا کہ اسلامی عسکری اتحاد صرف داعش ہی کےخلاف نہیں لڑےگا بلکہ ہراس دہشتگرد گروپ سے جنگ کرے گاجوامت کے مقابل آئےگا۔ سعودی وزیردفاع نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف عالمی برادری اوراداروں سےبھی تعاون کریں گے۔
سعودی عرب کا دہشتگردی کےخلاف اسلامی عسکری اتحاد تشکیل دینےکااعلان , پاکستان سمیت چونتیس ممالک اتحاد میں شامل ہوں گے
Dec 15, 2015 | 15:17