لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) کراچی کے نوجوان کھلاڑی حنان خان اچکزئی کو بہترین پرفارمنس کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انڈر 23 ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔کراچی کے پراٹھے والے نے قومی کرکٹر بننے کا خواب دیکھنا شروع کردیاہے۔حنان خان اچکزئی کوپی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں شامل کیاگیاتھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے بھی اس کی پرفارمنس کو سراہا تھا۔حنان کو امید ہے کہ ہ وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بناسکتا ہے۔
پراٹھے لگانے والا کرکٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انڈر23 ٹیم میں شامل
Dec 15, 2016