بلاول سکیورٹی کیس: سندھ ہائیکورٹ نے وی آئی پی شخصیات کیلئے پالیسی طلب کرلی

کراچی (آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کی سکیورٹی سے متعلق درخواست پر وفاق ، سندھ حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی پالیسی طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی سکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاق ، سندھ حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی پالیسی طلب کرلی اور وفاق کو 13 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ بلاول بھٹو کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سکیورٹی اداروں کی رپورٹس کے مطابق میری جان کو خطرہ ہے۔ بْلٹ پروف، سیاہ شیشوں والی گاڑی بھی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...