ہائیکورٹ نے رینٹل پاور سکینڈل کے ملزم آفتاب بٹ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے رینٹل پاور سکینڈل کے ملزم آفتاب بٹ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ فاضل عدالت نے آفتاب بٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کا غیرمعینہ مدت کیلئے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ وزارت داخلہ کے پاس درخواست گزار کا نام طویل عرصہ کیلئے ای سی ایل میں رکھنے کا کوئی ٹھوس جواز موجود نہیں ہے۔ درخواست گزار نے سلمان بٹ ایڈووکیٹ کی وساطت سے موقف اختیار کیا تھا کہ وزارت داخلہ نے رینٹل پاور سکینڈل کی بنیاد پر درخواست گزار کا نام 2008ء سے ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے۔ اس حوالے سے ریفرنس نیب میں زیر التوا ہے لیکن ابھی تک نیب تحقیقات مکمل نہیں کر سکا۔ درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...