گوجرانوالہ: ایس ایچ او کے کارخاص کی خاتون کو بہانے سے لے جاکر مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او کے کار خاص نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، سی پی او نے ایکشن لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او کو معطل اور کارخاص کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کی رہائشی خاتون پروین بی بی اپنی بیٹی کو ملنے سمبڑیال جارہی تھی کہ راستے میں پنڈی بائی پاس پر فروٹ لیتے ہوئے اسے ایس ایچ او اروپ کے کارخا ص ارشاد نے پاس آکر کہا کہ وہ سمبڑیال کا رہائشی اور اسکی بیٹی ندا کا ہمسایہ ہے، وہ ادھر ہی جارہا ہے جس پر پروین بی بی اس کے ہمراہ روانہ ہوگئی۔ ملزم ارشاد خاتون کو لیکر قریبی نجی ٹائون کے ایک مکان میں لے گیا جہاں پر ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنایا تاہم خاتون نے اعلیٰ حکام کو درخواست دیتے ہو ئے واقعہ میں ملوث ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر نے ایس ایچ او اروپ خرم کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر کے ایس پی سول لائن کو انکوائری کا حکم دیدیا ہے جبکہ اروپ پولیس نے کارخاص ارشاد کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرکے خاتون کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...