اسلام آباد (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوتے تو اتنی بے عزتی نہ ہوتی جتنی پاناما کیس میں ہورہی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی کوئی چیز نہیں چھپائی۔ اگر وزیراعظم کی تلاشی ہو تو شیخ رشید کی بھی ہونی چاہیے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں چورکے بجائے چورکی ماں اورباپ کوگھیرے میں لیتا ہوں، قوم کو سچ اور جھوٹ کا علم ہے اور پانامہ کیس ابھی زندہ ہے، اس معاملے پر کوئی ہمیں چھوڑ گیا تو کسی نے ہاتھ کھڑے کر دئیے لیکن ہم ڈٹے ہوئے ہیں، ہم اسمبلی میں اور چوراہے پر ہر جگہ چور کو چور کہیں گے۔
پاناما کیس میں وزیراعظم مستعفی ہو جاتے تو اتنی بے عزتی نہ ہوتی: شیخ رشید
Dec 15, 2016