اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ نے وفاقی، پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا

Dec 15, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اعلی عدلیہ کے احکامات کے باوجود اردو زبان کو سرکاری سطح پر رائج نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو 24 جنوری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ سپریم کورٹ نے اردو زبان سرکاری سطح پر رائج کرنے کا حکم دیا تھا لیکن حکومت فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کچھ نہیں کر رہی جو عدالتی فیصلے سے انحراف کے مترادف ہے۔ اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج نہ کر کے آئین پاکستان اور عدالتی فیصلے کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں