پاکستان، بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت، کرغیز پارلیمنٹ نے توثیق کردی

Dec 15, 2016

بشکک (اے این این) کرغزستان کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی رکنیت دینے کی توثیق کردی ہے۔ کرغز میڈیا کے مطابق کرغزستان کے صدر الماز بیگ اتمبایوف کے دورہ بھارت سے قبل پارلیمنٹ نے پاکستان اور بھارت کو ایس سی او کی رکنیت دینے کی توثیق کی۔ کرغز وزیر خارجہ ارلان ابدیل دیوف کے مطابق ایسی یادداشتوں کی توثیق کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم کے دوسرے رکن ملکوں میں بھی بحث ہوگی اگر ان ممالک نے بھی توثیق کردی تو پاکستان اور بھارت کو آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہ اجلاس میں تنظیم کا مستقل رکن تسلیم کرلیا جائیگا۔

مزیدخبریں