پاک فوج سمیت ریاستی اداروں کے سربراہوں کی تبدیلی وہاں کا داخلی معاملہ، اسلام آباد کے ہائی کمشن میں عملہ کم نہیں کر رہے: بھارت

نئی دہلی( اے این این ) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوج سمیت ریاستی اداروں کے سربراہوں کی تبدیلی اسکا داخلی معاملہ ہے، اسلام آباد میں اپنے ہائی کمشن کے عملے کی تعداد میں کمی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ یہ بات بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ نے لوک سبھا کو بتائی ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ماہ میں اسلام آباد سے 8 بھارتی اہلکار واپس بھارت آئے ہیں جن پر پاکستان کی طرف سے الزامات عائد کئے گئے۔ اسلام آباد کے بھارتی ہائی کمشن میں خالی ہونے والی آسامیوں پر تعیناتی معمول کے انتظامی عمل کے تحت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے فوجی اور سفارتی چینلوںکے ذریعے پاکستان کو باور کرایا ہے کہ وہ بھارت کیخلاف دہشت گردی کا سلسلہ روکنے کی ذمہ داری پوری کرے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...