فوج میں تبادلوں کا عمل مکمل، 7 میجر جنرل تبدیل، آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر ، سید عدنان جی او سی لاہور تعینات

Dec 15, 2016 | 18:59

ویب ڈیسک

 جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد فوج میں صف اول اور دوم کے کلیدی عہدوں پر تبادلوں کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔سات میجر جنرلز کے تبادلے کئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل آصف غفور کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا۔ میجر جنرل آصف غفور اس وقت سوات میں ایک ڈویژن کی کمانڈ کر رہے ہیں۔ میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کمانڈنٹ، میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کمانڈنٹ، میجر جنرل سید عدنان جی او سی لاہور مقرر کیا گیا ہے۔ میجر جنرل فدا ملک کو جی ایچ کیو میں ڈائریکٹر جنرل لاجسٹک، میجر جنرل ظفر اللہ خان کو جی او سی پنوعاقبل، میجر جنرل نادر خان کو جی ایچ کیو میں ڈی جی پرسنل سروسز اینڈ پرووسٹ مارشل، میجر ظفر اقبال کو جی او سی آرمرڈ ڈویژن گوجرانوالہ مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے دس لیفٹیننٹ جنرلز کو مختلف عہدوں پر تعینات کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں