حکمران خوشحالی کے جھوٹے دعوﺅں سے قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے: طارق نوناری

Dec 15, 2017

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک طارق نوناری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعوﺅں سے قوم کو بے وقوب نہیں بنا سکتے آج بھی پنجاب میں پولیس اور جرائم پیشہ لوگ بے قابو نظر آتے ہیں اور غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ حکمرانوں کا اصل نظریہ کرپشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ حکمرانوں کے میگا پروجیکٹس میں کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں۔ پنجاب حکومت کے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سمیت دیگر تمام پروجیکٹس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

مزیدخبریں