حیدرآباد: پٹروپل کے دفترمیں آتشزدگی، ایک شخص ہلاک، 2زخمی

حیدرآباد( نامہ نگار) حیدرآباد میں قاسم آباد کے علاقے سحرش نگر میں پیٹرول پمپ کے دفتر میں پر اسرار آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک نوجوان جاںبحق جب کہ دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سحرش نگر میں قائم جھولے لعل پیٹرول پمپ کے دفتر میں اچانک آ گ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دفتر مکمل طور پر جل گیا جب کہ وہاں سویا ہوا 30 سالہ محمد موسیٰ شیخ جل کر جاں بحق ہوگیا جب کہ آگ لگنے سے پیٹرول پمپ کے ملازم نواز چانڈیو سمیت دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والا نوجوان پیٹرول پمپ سے ملحق پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھاعلاقہ مکینوں کے مطابق پیٹرول پمپ کے دفترمیں ایرانی تیل کے گیلن بڑی تعداد میں رکھے ہوئے تھے جب کہ دفتر میں ہیٹر جلایا گیا تھا جس سے خدشہ ہے کہ ہیٹر سے پیٹرول نے آگ پکڑ لی۔ دوسری جانب فائر بریگیڈ کی گاڑی تاخیر سے پہنچنے پر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی ۔ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ پیٹرول پمپ غیر قانونی طور پر قائم کیا گیا جہاں کھلاپیٹرول بھی فروخت کیاجاتا تھا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

پیٹرول پمپ/ آگ

ای پیپر دی نیشن