حیدرآباد( نامہ نگار) حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں آتش بازی بنانے والی فیکٹری میں آتش بازی بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت کے انہدام جانی او رمالی نقصان کے بعد ضلعی انتظامیہ کو ہوش آگیا۔ حیدرآباد ضلع میں آتش بازی میں استعمال ہونے والے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حیدرآباد کیجانب سے ضلع بھرمیںآتش بازی کے سامان کی تیاری سمیت ذخیرہ کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور خرید و فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ضلعی چیئرمین ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے جاری کیا ہے۔
آتش گیر مادہ