جے پور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر راج سمند میں چند روز قبل بنگالی راج مزدور محمد افراز الحق کو لو جہاد کا بہانہ بنا کر بیدردی سے زخمی کر کے زندہ جلانے والے درندے شمبھو لال ریگر کی بیوی کے لئے بھارت سے 516 ہندوؤں نے چندہ جمع کر کے 3 لاکھ روپے بنک اکاؤنٹ میں بھجوا دیئے پولیس نے اکاؤنٹ ضبط کرا دیا۔