ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترک آرمڈ فورسز کے اعلی عسکری اعزاز سے نوازا گیا

استنبول (آن لائن) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترک آرمڈ فورسز کے اعلی عسکری اعزاز سے نوازا گیا۔ اعزاز دینے کی پروقار تقریب ترکش نیول فورسز ہیڈ کوارٹر مین منعقد ہوئی جس میں ترک نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان ازبال نے پاک نیول چیف کو اس اعلی عسکری اعزاز سے نوازا۔ اعزاز دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے اعتراف میں دیا گیا ۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکش نیول چیف ‘ وزیر دفاع اور کمانڈر ترکش جنرل سٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...