صومالیہ: الشباب کا پولیس اکیڈمی پر خودکش حملہ‘ 18 اہلکار ہلاک‘ 20 زخمی

Dec 15, 2017

موغا دیشو (آئی این پی+ اے ایف پی+ صباح نیوز) افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش دھماکے سے18 پولیس اہلکار ہلاک اور 20زخمی ہوگئے ، شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق خودکش بمبار نے پولیس یونیفارم پہنا ہوا تھا اور پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں پریڈ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔پولیس ترجمان نے بتایاہے کہ زخمیوں اور ہلاک افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس ترجمان میجرمحمد حسین نے بتایا خودکش بمبار نے جنرل کھائی پولیس اکیڈمی میں پولیس پریڈ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔امین ایمبولینس کے ڈائریکٹر نے بتایا ابتک17 نعشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں