عمران خان کی خواہش پر انتخابات وقت سے پہلے نہیں ہوسکتے‘غلام احمد بلور

اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عمران خان کی خواہش پر انتخابات وقت سے پہلے نہیں ہوسکتے‘ حکومت کو مدت پوری کر نے دی جائے ٗ ایم ایم اے اتحاد کربھی لے تو نتائج پہلے والے نہیں ہوں گے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ٗصرف عمران خان کی خواہش پر انتخابات جلدی نہیں کرائے جاسکتے‘ انہیں جلدی کس بات کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...