اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی ، وزارت داخلہ حکام کو نئے چیئرمین کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت ۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کی جانب سے موجودہ چیئرمین نادرا کی مدت ملازمت میں توسیع کی غرض سے بھیجی گئی سمری کو مسترد کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ نئے چیئرمین نادار کی تعیناتی کے عمل کو جلد شروع کر کے مجوزہ فاموں کی فہرست کو وفاقی حکومت بھیجا جائے تاکہ نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کی جا سکے۔
وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی
Dec 15, 2017