راولپنڈی (صباح نیوز) پاک فوج کا دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف ملک گیر آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں سے 19 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمدکیا گیا ہے ترجمان پاک فوج کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا جس میں بارودی مواد و ڈیٹونیٹرز اور آئی ای ڈیز شامل ہیں دریں اثنا پاکستان رینجرز نے سی ٹی ڈی پولیس اور خفیہ ایجنسیز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا، بھکر، ڈیرہ غازی خان، اٹک اور لاہور سے 19 دہشت گردوں کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔
آپریشن ردالفساد: 19دہشت گرد سہولت کار گرفتار، اسلحہ برآمد
Dec 15, 2017